لارڈز ٹیسٹ تصاویر میں

آخری وقت اشاعت:  منگل 21 اگست 2012 ,‭ 02:39 GMT 07:39 PST
  • جنوبی افریقہ نے لارڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اکاون رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے
  • لارڈز ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ نے آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں ایک سو بیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے
  • لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ایک سو سترہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹریلیا ایک سو سولہ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے
  • تین سو چھیالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں دو سو چورانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
  • انگلینڈ کی جانب سے میٹ پرائیر نے دوسری اننگز میں تھہتر، ٹراٹ نے تریسٹھ اور بیر سٹو نے چون رنز بنائے
  • اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں تین سو اکاون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی
  • جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا
  • جنوبی افریقہ کے فلینڈر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔