اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لندن میں گریفیٹی کا آرٹ

لندن اولمپکس کے موقع پر جہاں ایک طرف کچھ گریفیٹی پینٹرز کی حوصلہ افزائی کی گئی اور کچھ مقامی اور غیر ملکی آرٹسٹس کو اِس کام کے لیے مدعو کیا گیا وہیں دوسری جانب بعض گریفیٹی پینٹرز کو اِس کام سے نہ صرف روکا گیا بلکہ انہیں حراست میں بھی لیا گیا۔ لندن میں گریفیٹی یا دیواروں پر تصویریں بنانے کی روایت پرانی ہے۔ لیکلن یہ بحث آج بھی جاری ہے کہ یہ ایک فن ہے یا کچھ اور۔ کچھ لوگ اسے وبالِ جان ہے اور بعض ایک فن قرار دیتے ہیں جو سیاسی اور سماجی معاملات پر اظہارِ رائے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ بی بی سی اردو سروس کے حسین عسکری نے لندن شہر میں گریفیٹی کا جائزہ لیا ہے۔