اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کشمیر میں سیاحت اور سکیورٹی

بھارت کے زیرانتظام کشمیرمیں کئی سال کی کشیدگی کے بعد سیاحوں کی بھاری تعداد سیر سپاٹے کے لیے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہورہی ہے۔ حکومت اس صورتحال کی واپسی قرار دے رہی ہے، لیکن ابھی تک یورپ اور امریکہ کے شہریوں کو اپنی حکومتوں سے کشمیر جانے کی اجازت نہیں ملی۔ بائیس سال قبل یہاں مسلح شورش برپا ہوتے ہی یورپی ممالک اور امریکہ نے اپنے شہریوں کے کشمیر جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ بھلے ہی غیرملکی سیاح کشمیر کا رُخ نہ کریں، بھارت کی تقریباً تمام ریاستوں کے شہری ہر سال کشمیر کی سیر پر جاتے ہیں، اس صورتحال کو حکومت امن کی واپسی قرار دے رہی ہے، لیکن تاجر اور حقوق انسانی کے کارکنوں کا مختلف مؤقف ہے۔ سرینگر سے ریاض مسرور کی رپورٹ