ہلاک ہونے والے کان کنوں کی یاد میں تقریب

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 24 اگست 2012 ,‭ 21:44 GMT 02:44 PST

جنوبی افریقہ: کان کنوں کے لیے تعزیتی تقریب

  • تنخواہوں کے تنازع پر گزشتہ ہفتے ماریکانہ پلاٹینم کان میں کام کرنے والے چونتیس ہڑتالیوں کو پولیس نے ایک مظاہرے کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والے کی یاد میں منعقد ایک تعزیتی تقریب میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی
  • اس موقع پر ہلاک ہونے والوں کے لواحقین میں شدید رنج و غم دیکھا گیا
  • اس تقریب میں موجود سماجی کارکنوں نے غم زدہ لواحقین کی دیکھ بھال کی
  • تقریب کے دوران چند لواحقین بے ہوش بھی ہو گئے
  • اس واقعے کی جائے وقوع کے قریب ٹینٹوں میں منعقد اس تقریب میں مختلف زبانوں میں دعائیں پڑھی گئیں
  • سینکڑوں کان کنوں نے ایک قریبی پہاڑی پر بیٹھ کر تقریب میں حصہ لیا
  • مذہبی رہنمائوں نے لوگوں کو انتقامی کارروائی کرنے سے روکا
  • ادھر جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اس واقعے کے لیے تشکیل کی گئی تحقیقاتی ٹیم کے بارے میں تفصیلات جاری کیں ہیں جن کے مطابق یہ تحقیقات چار ماہ میں مکمل ہو جائیں گی

تنخواہوں کے تنازع پر گزشتہ ہفتے ماریکانہ پلاٹینم کان میں کام کرنے والے چونتیس ہڑتالیوں کو پولیس نے ایک مظاہرے کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والے کی یاد میں منعقد ایک تعزیتی تقریب میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ ادھر جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اس واقعے کے لیے کشکیل کی گئی تحقیقاتی ٹیم کے بارے میں تفصیلات جاری کیں ہیں جن کے مطابق یہ تحقیقات چار ماہ میں مکمل ہو جائیں گی۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔