لندن پیرالمپکس کی مشعل کا سفر

آخری وقت اشاعت:  بدھ 29 اگست 2012 ,‭ 17:02 GMT 22:02 PST

پیرالمپکس لندن دو ہزار بارہ کے مشعل کا سفر

  • پیرالمپکس دوہزار بارہ کی مشعل کا لندن کی طرف سفر جاری ہے۔ ابتدائی تقریب کے لیے تین ہزار مہمان مدعو تھے۔ مہمانوں میں معزور کھلاڑیوں کے علاوہ معزوروں کے لیے کام کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شامل تھے۔
  • پیرالمپکس کے روحانی گھر سٹاک منڈیویلی میں چار قومی مشعل ایک پتیلی میں جلائے گئے۔
  • قومی مشعل سکاٹ لینڈ، انگلینڈ، شمالی آئرلینڈ اور ویلز میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر جلائی گئیں۔
  • پیرالمپکس کے بانی ڈاکٹر لوڈونگ گٹمین کی بیٹی ایوا لوفر مشعل جلانے کی تقریب سے پہلے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سٹاک منڈیویلی کھیلوں نے جدید پیرالمپکس کی تحریک میں ایک اہم کردار ادا کیا۔
  • تقریباً ایک سو پچاس مقامی لوگوں نے مشعلوں کے جلوس میں حصہ لیا اور چار قوموں کی نمائندگی کرنے والی مشعل لانے والے آٹھ لوگوں کو سلامی پیش کرنے کے لیے دستہ بنایا۔
  • سیلی ہیکس جو ہاتھ ہلا رہی ہیں ان کھلاڑیوں میں سے تھی جو سٹاک منڈیویلی میں مشعل لے کر چلیں۔
  • اس مشعل کو پانچ سو اسّی لوگ بکنگھم شائر سے لندن لے جار ہے ہیں۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔