پیرالمپکس کی افتتاحی تقریب

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 30 اگست 2012 ,‭ 02:48 GMT 07:48 PST
  • لندن میں دو ہزار بارہ کے اولمپکس مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے تقریباً دو ہفتے بعد چودہویں پیرالمپکس مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے
  • ملکہ برطانیہ نے ایک رنگا رنگ تقریب میں پیراالمپکس مقابلوں کا افتتاح کیا جو چونسٹھ سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ تقریب میں ملکہ کے ساتھ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیتھرین میڈلٹن بھی شریک تھیں
  • برطانیہ کے پیرااولمپکس کھیلوں میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی چوراسی سالہ مارگریٹ موگن نے پیرااولمپکس کا شلعہ روشن کرنے کا اعزاز حاصل کیا
  • برطانوی میرین کمانڈو جوئے ٹاؤنسینڈ جن کی دونوں ٹانگیں افغانستان میں دوران ڈیوٹی ضائع ہو گئیں تھیں، ایک بلند حوصلہ پیرااولمپکس ایتھلیکٹ ہیں، وہ ایک رسی کے ذریعے مشعل لے کر سٹیڈیم میں اترے
  • پیرالمپکس کی تقریب کا افتتاح عالمی شہرت یافتہ ماہرِ طبعیات اور ’موٹر نیورون‘ نامی بیماری کا شکار پروفیسر سٹیون ہاکنگ نے ’سائنسی دریافت کے سفر‘ کی کہانی سنا کر کیا
  • آتش بازی کے ذریعے بگ بینگ کا علامتی دھماکہ کیا گیا
  • افتتاحی تقریب میں تین ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا۔اس تقریب میں ساٹھ ہزار کے قریب شائقین نے بھی ایک ساتھ سیب کھا کر سائنسدان نیوٹن کا کشش ثقل دریافت کرنے کا حوالہ دیا
  • تقریب میں فنکاروں کا ایک منفرد انداز
  • تقریب میں ایک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے
  • گیارہ دن جاری رہنے والے ان مقابلوں میں ایک سو چھیاسٹھ ممالک کے چار ہزار دو سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پندرہ سو سے زائد خواتین بھی شامل ہیں
  • اس سے قبل خواتین ایتھلیٹس اتنی بڑی تعداد میں کبھی پیرالمپکس مقابلوں میں شریک نہیں ہوئیں
  • پاکستان کا دستہ بھی دو مختلف ایونٹس میں حصہ لے گا

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔