بخارا کی سڑکوں پر ایک نظر

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 31 اگست 2012 ,‭ 05:39 GMT 10:39 PST
  • ازبکستان کی مرکزی شاہراوں پر ان دنوں ٹریفک میں غیر ممعولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے ان سڑکوں پر دوسرے ممالک کے لیے سامان لیجانے والی گاڑیاں بہت کم نظر آتی تھیں لیکن اب ان پر افغانستان کے لیے سامان لیجانے والی گاڑیوں کی بڑی تعداد نظر آتی ہے
  • اس ٹریفک میں خشک گھاس یا چارہ لیجانے والے ٹرک بھی نظر آتے ہیں۔ اس سے پہلے ملک میں چارے کی اس طرح مال برادری کے بارے میں کاوباری لوگوں نے شاید ہی کبھی سوچا تھا
  • سائیکل پر خاندان کے ساتھ جاتے ہوئے اس طرح کے مناظر ماضی میں نہ ہونے کے برابر دیکھنے کو ملتے تھے
  • ایک خاندان مارکیٹ سے آٹے کی بوری خرید کر لا رہا ہے
  • ایک عمر رسیدہ شخص ایک پروقار گھڑ سوار کی طرح سائیکل چلاتے ہوئے آ رہا ہے
  • دیہاتی خواتین لکڑیاں اکٹھی کر کے واپس جا رہی ہیں اور اجنبی افراد کی نظروں اور سورج کی تپیش سے بچنے کے لیے خود کو چادر سے ڈھانپ رکھا ہے
  • تازہ ذبح کیے ہوئے دنبے کو اس طرح سے لیجانا شاید اچھا نہ ہو۔ ہوا لگنے سے شاید یہ تازہ رہے لیکن منزل پر پہنچنے پر کچھ گرد بھی جم چکی ہو گئی
  • بخارا میں بچپن سے ہی ڈرائیونگ کی صلاحتیں نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں
  • گدھا گاڑی پر بچوں کے اس طرح سے سوار ہونے کے مناظر عام دیکھنے کو ملتے ہیں
  • سوویت یونین کے دور کے پرانے موٹر سائیکل کو دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا ہے اور اس پر تندور لاد کر گاہکوں کو پہنچائے جا رہے ہیں

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔