ابوظہبی: دوسرے ایک روزہ میچ کی تصاویر

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 1 ستمبر 2012 ,‭ 20:52 GMT 01:52 PST
  • ناصر جمشید جارحانہ کھیل پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے 98 گیندوں میں 97 رنز سکور کیے۔
  • پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی آج کا میچ کمر کی چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل رہے۔
  • پاکستان کو دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر اس وقت کامیابی ملی جب جنید خان نے میتھیو ویڈ کو سات کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔
  • میتھیو ویڈ کے جانے کے بعد مائیکل کلارک آئے جنہوں نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ وکٹ پر کچھ دیر جم کر بیٹنگ کی۔
  • مائیکل کلارک اور ڈیوڈ وارنر کی یہ پارٹنر شپ بیسویں اوور میں سعید اجمل نے ڈیوڈ وارنر کو چوبیس رن پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے توڑ دی۔
  • محمد حفیظ نے کلارک کو سینتیس رنز پر آؤٹ کیا۔
  • ڈیوڈ ہسی کے پویلین جانے کے بعد جارج بیلے نے مائیکل ہسی کہ ساتھ مل کر پارٹنر شپ کی۔ ان دونوں نے مل کر آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم کی اور 66 رنز کا اضافہ کیا۔
  • مائیکل ہسی نے اکسٹھ رنز بنائے اور ان کو سعید اجمل نے بولڈ کیا۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔