اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جاری رہنا چاہیے‘

غربت کے خاتمے کے لیے موجودہ حکومت کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ فرزانہ راجہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں شروع کیا گیا یہ پروگرام آئندہ حکومت میں بھی جاری رہنا چاہئے۔

بی بی سی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ایک قانون کے ذریعے شروع کیا گیا تھا اور یہ قانون پارلیمنٹ کے ذریعے پاس ہوا تھا جس کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی تھی۔