پچھلے ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 8 ستمبر 2012 ,‭ 11:26 GMT 16:26 PST
  • پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے اہلکار ان افراد کی نگرانی کر رہے ہیں جنہوں نے افغانستان سے صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی۔
  • جماعت اسلامی کے امیر منور حسن صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نیٹو کی رسد کھولنے کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
  • پاکستان میں مون سون کی بارشوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارش کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار اپنے چہرے کو پچانے کے لیے پلاسٹک کا لفافہ پہنے ہوئے ہے۔
  • پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے شیعہ مسلک کے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ٹارگٹ کلنگ کے خلاف صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مظاہرہ کیا گیا۔
  • پشاور میں امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ امریکی سفارتخانے کے بیان کے مطابق اس حملے میں قونصلیٹ کے اہلکار زخمی ہوئے۔
  • پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتار عیسائی لڑکی رمشا کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنہیں پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچکلوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل اسی مقدمے میں شواہد میں تبدیلی اور توہین قرآن کے الزام میں مقامی مسجد کے امام خالد جدون کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
  • پانچ ستمبر کو پاکستان میں بھی عالمی یومِ حجاب منایا گیا۔
  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی سپنر سعید اجمل کا نام سال کے بہترین کھلاڑی کی حتمی فہرست میں نام شامل نہیں کیا۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی آئی سی سی کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں میں آئی سی سی کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے۔
  • پاکستان میں بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق پاکستانی حکام نے ادارے کے غیر ملکی اہلکاروں کو دو ہفتوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
  • کراچی میں بانیِ پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر یومِ دفاع پر پاک فضائیہ کا دستہ سلامی دے رہا ہے۔
  • بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا تین روزہ دورے پر جمعہ کو پاکستان پہنچے۔ انہوں نے جمعہ کو پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔
  • پاکستانی کھلاڑی اور بھائی عمر اکمل اور کامران اکمل جمعہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز جیتنے پر خوشی منا رہے ہیں۔ دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔