اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مزدور ناگفتہ بہ حالات میں کام کرتے ہیں‘

گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین کارکنان کی فیڈریش کی صدر زہرا اکبر نے کراچی میں ملبوسات کی فیکٹری میں آتش زدی کے واقع پر بی بی سی اردو سروس کے پروگرام سیربین میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ملبوسات اور کپڑے بنانے والی فیکٹریوں میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد کام کرتی ہے اور اس فیکٹری میں بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد ملازمین میں شامل تھی۔

زہرا اکبر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مزدوروں کے ان کے جائز حقوق دلاونے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے اس وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں مزدور تنظیموں سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب تک مزدو خود ا پنے حقوق کے لیے آواز بلند نہیں کریں گے یہ حکومت ہو یا کوئی اور حکومت ہو وہ ان کے جائز حق دلاوانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرے گے۔

زہرا اکبر سے یہ انٹرویو بی بی سی اردو سروس کے حسین عسکری نے کیا۔