آئی سی سی ایوارڈز تقریب کی تصاویر

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 15 ستمبر 2012 ,‭ 15:04 GMT 20:04 PST
  • سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ایوارڈ میں سری لنکا کے بیٹسمین کمار سنگاکارا کو تین ایوارڈز ملے ہیں۔ ان کو کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور ایل جی پیپلز چوائس ایوارڈ بھی ملا ہے۔
  • بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے۔
  • ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ جنوبی افریقہ کے رچرڈ لیوی کو ملا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 51 گیندوں میں ایک سو سترہ رنز سکور کیے تھے۔
  • آئر لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی جارج ڈوکرل کو ایسوسی ایٹ کرکٹر کا ایوارڈ ملا۔
  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا امپائر آف دی ایئر ایوارڈ سری لنکا کے امپائر کمار دھرماسینا نے جیت لیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سری لنکا کے امپائر کمار دھرماسینا نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے نامزد امپائروں میں پانچ بار یہ ایوارڈ جیتنے والے سائمن ٹوفل، تین بار ایوارڈ جیتنے والے پاکستان کے علیم ڈار کے علاوے بلی باؤڈن، رچرڈ کیٹلبرا اور روڈنی ٹکر شامل تھے۔
  • ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سنیل نرائن کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا۔
  • نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیئل ویٹوری کو سپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ ملا

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔