ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ، بھارت کو شکست

آخری وقت اشاعت:  پير 17 ستمبر 2012 ,‭ 12:59 GMT 17:59 PST
  • پاکستان نے کامران اکمل اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی
  • پاکستان کی جیت میں اہم کردار کامران اکمل نے ادا کیا۔ انہوں نے پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست بانوے رنز بنائے
  • پاکستان کی جانب سے کامران اکمل اور شعیب ملک نے چھٹی وکٹ کے لیے پچانوے رنز کی شراکت قائم کی
  • پاکستان نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا
  • پاکستان کے بلے باز عمران نذیر تیرہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
  • پاکستان کے کپتان محمد حفیظ نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اڑتیس رنز بنائے
  • بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چوہتر بنائے
  • بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز روہت شرما رہے، انہوں نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چھپن رنز بنائے
  • بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف پینتالیس رنز کے مجموعی سکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں
  • اس سے پہلے کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی کے پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو نو رنز سے شکست دے دی
  • انگلینڈ نے مقررہ بیس اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بہتر رنز بنائے
  • اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی
  • آسٹریلیا نے مقررہ بیس اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تریسٹھ رنز بنائے
  • آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل ہسی نے اکہتر اور شین واٹسن نے سینتیس رنز بنائے

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔