اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت میں قرآن کے مسخ شدہ نسخوں پر تنازع

ہندوستان میں دارالحکومت دلی کے قریب اگست سے لیکر اب تک تین مختلف علاقوں میں قرآن کے مسخ شدہ نسخے برآمد ہوئے ہیں۔

دو واقعات کو کچھ مقامی لوگوں کی دانشمندی اور کچھ پولیس کی سمجھداری سے سنبھال لیا گیا لیکن دلی کے قریب ڈاسنا گاؤں میں صورتحال قابو سے باہر ہوگئی اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران چھ نوجوان ہلاک ہوگئے۔

پولیس ابھی یہ معلوم کرنے میں ناکام رہی ہے کہ یہ نسخے کس نے پھینکے تھے اور کیوں لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس سے ٹکراؤ کی نوبت آنی ہی نہیں چاہیے تھی۔

دلی میں بی بی سی کے نامہ نگار سہیل حلیم نے علاقے کا دورہ کرکے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔