ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی سنسنی خیز فتح

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 28 ستمبر 2012 ,‭ 15:13 GMT 20:13 PST
  • سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کے سپر ایٹ مرحلے کے ایک میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو دو وکٹ سے شکست دے دی
  • پاکستان نے ایک سو چونتیس رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا
  • پاکستان کی جیت میں اہم کردار عمر گل نے ادا کیا۔ انہوں نے سترہ گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بتیس رنز بنائے
  • پاکستان کی جانب سے عمر اکمل نے اکتالیس گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے تینتالیس رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے
  • جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے تین اور پیٹرسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
  • اس سے پہلے کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو تینتیس رنز بنائے
  • جنوبی افریقہ کے بلے باز پاکستانی بالروں کی عمدہ بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکے اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں
  • جنوبی افریقہ کی جانب سے کیلس نے بارہ رنز بنائے
  • پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور یاسر عرفات نے دو، دو جبکہ سعید اجمل اور عمرگل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
  • جنوبی افریقہ کی جانب سے جان پال ڈومینی سب سے کامیاب بلے باز رہے
  • سیڈیم میں پاکستانی کرکٹ شائقین بھی موجود تھے، میچ کے آخری مراحل میں پاکستانی بلے باز عمر گل اور عمر اکمل کی عمدہ اننگز پر شائقینِ کرکٹ نے دل کھول کی داد دی اور ان کا جوش دیکھنے کے لائق تھا

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔