اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بالائی سندھ میں سیلاب سے تباہ کاری

پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبہ سندھ کے چار اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکارپور اور گھوٹکی متاثر ہوئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کے مطابق سندھ میں پونے چار لاکھ مکانوں کو نقصان پہنچا، اکتیس لاکھ کے قریب لوگ متاثر ہوئے اور ڈھائی لاکھ ایکڑ کے رقبے پر مشتمل فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ نامہ نگار اعجاز مہر نے سندھ کے بعض متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد یہ رپورٹ تیار کی ہے۔