ترکی میں شامی مارٹر گولے سے نقصان کی تصاویر

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 4 اکتوبر 2012 ,‭ 13:33 GMT 18:33 PST

ترکی میں ماٹر گولے سے ہوئے نقصان کی تصاویر

  • ترکی اور شام کی سرحد کے قریب واقع ترک قصبے میں شامی مارٹر گولہ گرنے سے پانچ افراد کی ہلاک ہوئے جس کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئي۔
  • مارٹر گولہ بدھ کو شامی علاقے تل العبیاد سے ترک قصبے اکساکیل کی جانب داغا گیا جس کا نشانہ ایک مکان بنا جس میں موجود پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
  • اس واقعے کے بعد علاقے کی مقامی پولیس لوگوں کی مددکو پہنچی جس نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔
  • مارٹر گولہ گرنے کے بعد لوگ اس علاقے سے نکل کر محفوظ مقامات کی طرف جانے لگے، ہلاک شدگان میں ایک خاتون اور اس کے تین بچے بھی شامل ہیں۔
  • جس مکان پر یہ مارٹر گرا اس کا ایک حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ مقامی لوگ اسے دیکھنے پہنچے اور نقصان کا جائزہ لیا۔
  • ترکی کی فوج نے شامی مارٹر گولہ گرنے کے بعد شامی علاقے میں بمباری کی ہے اور اہداف کو نشانہ بنایا ہے، ترکی کی فوج سرحد پر گشت کرتے ہوئے۔
  • ترکی اور شام کی سرحد پر دونوں ملکوں کے پرچم اب بھی لہرا رہے ہیں لیکن اس واقعے کے بعد دونوں میں کشیدیگي بڑھ گئی ہے۔
  • اس واقعے کے بعد ایک شخص اپنے مکان میں ہوئے نقصان کا جائزہ لے رہا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔