گزشتہ ہفتے کا پاکستان

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 3 نومبر 2012 ,‭ 11:49 GMT 16:49 PST
  • کراچی کے گورا قبرستان میں ایک خاتون مرنے والوں کی یاد میں منائے جانے والے دن کے موقع پر اپنے عزیز کی قبر پر افسردہ بیٹھی ہوئی ہے۔
  • اٹھائیس اکتوبر کو صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ کے قریب واقع زیارت کاکا صاحب کے مزار پر بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
  • لاہور میں شروع ہونے والے کبڈی ایشیا کپ ٹورنامنٹ سے پہلے کھلاڑی نمائشی میچ میں شرکت کر رہے ہیں۔
  • پاکستان میں سردیوں کی آمد آمد ہے۔اس کی تیاری کے لیے لاہور کے مضافات میں جھونپڑیوں میں رہنی والی یہ خواتین رضائیاں تیار کر رہی ہیں۔
  • کوئٹہ کے مضافات میں افغان مہاجرین اپنے روایتی کھیل بز کشی میں شریک ہیں جس میں گھڑ سوار ایک بچھڑے کو چھیننے کا مقابلہ کرتے ہیں۔
  • عید ہو یا کوئی اور تہوار، اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے ان مزدوروں کی زندگی کے معمول میں کچھ زیادہ فرق نہیں آتا۔ یہ خاتون لاہور کے قریب ایک بھٹے کے پاس عید کے اگلے روز اینٹیں بنا رہی ہیں۔
  • سپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ پاکستانی کرکٹر محمد آصف نے الزام لگایا کہ انہیں کرکٹ کے ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پھنسایا ہے۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔