امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ

آخری وقت اشاعت:  منگل 6 نومبر 2012 ,‭ 13:13 GMT 18:13 PST
  • صدارتی الیکشن میں منگل کو دس کروڑ سے زائد امریکی حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئے صدر کا انتخاب کریں گے
  • امریکہ میں عام ووٹنگ تو منگل کی صبح شروع ہوئی لیکن نیوہمپشائر کے ایک گاؤں ڈکس ویلی نوچ میں رات گئے بارہ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے دس نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر لیا
  • نیو ہمپشائر کے اس گاؤں میں دونوں امیدواروں کو پانچ پانچ ووٹ ملے
  • اقاعدہ ووٹنگ کا آغاز مشرقی امریکہ میں نیویارک، نیوجرسی، ورجینیا اور نیوہمپشائر سمیت دس ریاستوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے ہوا
  • امریکی عوام اپنے روزمرہ کے کام پر جانے سے قبل ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں کھڑے نظر آئے
  • چیف جج بِل پارٹلو پولنگ شروع ہونے سے پہلے ووٹنگ مشین کا لاک کھولنے کے لیے کوڈ ٹائپ کر رہے ہیں۔
  • پولنگ شروع ہونے کے منتظر رائے دہندگان قطار میں کھڑے ہیں۔
  • ایک رضا کار ووٹنگ مشینوں کی جانچ کر رہی ہیں۔
  • امریکی صدر براک اوباما اپنی انتخابی مہم کے آخری روز اپنے حامیوں کے ہمراہ۔
  • ریپبلکن امیدوار مِٹ رومنی انتخابی مہم کے آخری دن اپنی اہلیہ کے ساتھ۔
  • خاتونِ اول مشیل اوباما اور صدر اوباما انتخابی مہم کے خاتمے پر۔
  • صدر براک اوباما ڈیموکریٹ کیمپ سے رضاکاروں کا فون پر شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
  • نائب صدر کے امیدوار جو بائیڈن مہم کے دوران پیزا خرید رہے ہیں۔
  • ایک رضا کار فون کر کے لوگوں کو ووٹ ضرور ڈالنے کی درخواست کر رہی ہیں۔
  • ساڑھے پندرہ کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز میں سے تیس فیصد نے قبل ازوقت یا ارلی ووٹ ڈالے۔
  • ایک ووٹر اپنے بیلٹ پیپر کے ساتھ تصویر کھنچوا رہی ہیں۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔