گزشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 24 نومبر 2012 ,‭ 12:25 GMT 17:25 PST
  • محرم الحرم کے مہینے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں کئی دہشگ گردی کے واقعات ہوئے جن میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
  • پاکستان میں محرم کی نو اور دس تاریخ کو دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔
  • محرم میں دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر موبائل فون سروس، پی ٹی سی ایل کی وائرلیس سروس نو اور دس محرم کو دن کے اکثر حصے کے لیے بند کر دی گئی۔
  • راولپنڈی کی ایک دوکان میں محرم کا ماتم کرنے والے عزا داروں کے لیے زنجیریں تیار کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔
  • لاہور میں ایک کاریگر محرم کے جلوس میں شامل ہونے والے تعزیے بنا رہا ہے۔
  • راولپنڈی میں جمعرات کو ہونے والے دھماکے میں میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کے خاندان والے سوگ منا رہے ہیں۔
  • ایک طرف جہاں پاکستان دھماکوں سے نمٹ رہا تھا وہیں پاکستان میں ڈی ایٹ کا اجلاس ہوا۔ یہ تنظیم پندرہ برس قبل ترکی کی تجویز پر قائم کی گئی تھی۔
  • اسی ہفتے پاکستان نے پرتھ میں جاری ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جس میں سنیچر کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہوا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔