اقوامِ متحدہ میں فلسطینی رکنیت پر جشن

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 30 نومبر 2012 ,‭ 02:22 GMT 07:22 PST
  • فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ’یہ ووٹ دو ریاستی منصوبے کو بچانے کا آخری موقع تھا۔‘
  • اقوام متحدہ میں فلسطین کی جانب سے ’مبصر رکن‘ کے درجے سے ’غیر رکن مبصر ریاست‘ کے درجے پر ترقی کے لیے فلسطینی درخواست پر رائے شماری کے بعد فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔
  • محمود عباس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ میں کامیابی کے بعد ترک وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو کے ساتھ بغل گیر ہو رہے ہیں۔
  • مغربی کنارے کے شہر رملہ میں فلسطینی اقوامِ متحدہ میں ووٹنگ کے بعد سڑکوں پر نکل آئے۔ اس تصویر میں ایک فلسطینی ایک بینر دکھا رہا ہے جس پر لکھا ہے کہ ’خبردار یہ ایک غیر قانونی طور پر مقبوضہ زمین ہے۔ یروشلم، ریاست فلسطین۔‘
  • غزہ میں فلسطینی ایک کیفے میں محمود عباس کی اقوام متحدہ میں تقریر براہ راست ٹی وی پر سن رہے ہیں
  • رملہ میں فلسطینی ایک بڑی سکرین پر محمود عباس کا خطاب نیویارک سے براہ راست سن رہے ہیں۔ اس سے قبل ووٹنگ بھی براہ راست نشر کی گئی جس کے بعد فلسطینیوں نے کامیابی کا جشن منایا۔
  • دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں فلسطینی محمود عباس کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب نیو یارک سے براہ راست سن رہے ہیں۔
  • اقوام متحدہ میں فلسطین کے غیر رکن مبصر ریاست کی حیثیت کے اعلان کے ساتھ ہی تمام فلسطینی علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگ اپنی خوشی کا اظہار کرنے سڑکوں پر نکل آئے جیسا کہ یہ خاندان جو فلسطینی جھنڈا اٹھائے ہوئے ہے
  • ایک فلسطینی جھنڈے اٹھائے اپنی خوشی کا اظہار کر رہا ہے
  • غزہ سمیت فلسطینی علاقوں میں رات گئے تک جشن منایا جاتا رہا
  • اقوام متحدہ میں فلسطینی درخواست پر رائے شماری کا منظر فلسطین کے تمام شہروں میں براہ راست دکھایا گیا جس کے فوراً بعد بڑی تعداد میں فلسطینی سڑکوں پر جشن منانے کے لیے نکل آئے۔
  • اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر سوزن رائس اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر رون پروسر سے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد بات کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو غیر رکن مبصر ملک کا درجہ دے دیا ہے تاہم اس اقدام کی امریکہ اور اسرائیل نے شدید مخالفت کی ہے۔ فلسطینیوں نے اس تقریب کو براہِ راست فلسطینی علاقوں میں دیکھا۔ قرارداد کی منظوری کی بعد فلسطینی علاقوں میں جشن کا سماں تھا۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔