گزشتہ ہفتے کا پاکستان

آخری وقت اشاعت:  اتوار 2 دسمبر 2012 ,‭ 18:40 GMT 23:40 PST
  • پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہندو برادری کے لوگ ایک مندر کے ملبے کے قریب افسردہ بیٹھے ہیں۔ سنیچر کو ایک مقامی بلڈر نے یہ کہہ کر مندر کو مسمار کر دیا تھا کہ مندر کی زمین اس کی ملکیت ہے۔ اتوار کو ہندو برادری نے اس اقدام کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہندو برادری کی بھارت نقل مکانی بھی کر رہے ہیں
  • پاکستان میں کمپریسڈ نیچرل گیس یا سی این جی سٹیشنز کے مالکان کی جانب سے جزوی ہڑتال جاری ہے۔ جس نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے احکامات کے باعث سی این جی کی قیمت میں کمی کی وجہ سے مالکان نے گیس کی خرید و فروخت سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سردیوں کے آغاز پر گیس کی کمی پریشر کی وجہ سے بھی سی این جی ملنا کم ہو جاتی ہے
  • جاپان کے معروف پہلوان انتونیو انوکی پیس ریسلنگ میلے میں شرکت کے لیے دس پہلوانوں کی ٹیم کے ساتھ لاہور پہنچے ہیں۔انوکی جو اسلام قبول کرنے کے بعد محمد حسین کے نام سے پکارے جاتے ہیں کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں کامیاب امن ریسلنگ میلے کے انعقاد کے بعد دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا۔ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق ایچ آئی وی پازیٹو مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں مرض سے بچاؤ کے حوالے سے موثر آگاہی نہ ہونے کے سبب مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے
  • لاہور میں ایک کاریگر کانچ کی چوڑیاں تیار کر رہا ہے۔ پاکستان میں خواتین چاہے جس عمر کی ہوں چوڑیاں انہیں لبھاتی ہیں
  • پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مختلف پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہا
  • پاکستان کی وادی سوات میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی ملالہ یوسفزئی کی ساتھی کائنات ریاض نے صحت یابی کے بعد جمعرات کو سخت حفاظتی انتطامات میں دوبارہ سکول جانا شروع کر دیا ہے۔ ملالہ یوسف زئی اب بھی برطانیہ میں زیرعلاج ہیں
  • افغانستان کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر زلمے رسول نے پاکستان کے دورے کے دوران اپنی ہم منصب حنا ربانی کھر کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستانی علاقے میں ہونے والے حملوں کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم اس علاقے میں امن قائم کرنا ایک مشکل عمل ہے
  • قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں جرگے نے محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کو پانچ دسمبر تک علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔یہ فیصلہ مقامی طالبان کمانڈر ملا نذیر پر ہونے والے قاتلانہ خودکش حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ احمد زئی وزیر قبیلے سے تعلق رکھنے والے ملا نذیر اس حملے میں زخمی ہو گئے تھے
  • عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے خسارے کو پورا کرنے کے لیے مسلسل نئے نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی شرح دوہرے ہندسے میں جانے کا خدشہ ہے

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔