گذشتہ ہفتے کا پاکستان

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 15 دسمبر 2012 ,‭ 09:55 GMT 14:55 PST
  • پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ایک کالج کی طالبات نے کالج کا نام طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ ملالہ یوسفزئی سے منسوب کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ تصویر میں ایک طالبہ ملالہ کے نام کا پوسٹر پھاڑ رہی ہیں۔
  • بھارت اور پاکستان کے درمیان ویزا کی نرم شرائط کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفر آسان ہوجائے گا۔ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک اور ان کے بھارتی ہم منصب سشیل کمار شندے نے دلی میں ایک تقریب میں نئے معاہدے کا اعلان کیا۔
  • پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ڈاکٹروں نے جہاں اپنی ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کیا وہیں کوئٹہ سے ایک اور ماہر امراضِ چشم ڈاکٹر عبدالعزیز بلوچ کو منگل کے روز اغوا کر لیا گیا۔
  • کراچی میں شیعہ افراد کے قتل کے خلاف شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مختلف خاندان غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دے رہے ہیں جس کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں شیعہ افراد کے قتل عام کو بند کیا جائے۔
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ترکی میں ہوئے جن کے آخر پر تینوں ممالک کے صدور پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
  • انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیرس میں پاکستان اور یونیسکو کے زیرِ اہتمام ہونے والی کانفرنس میں دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے’ملالہ فنڈ‘ قائم کرنے کا اعلان کیاگیا۔
  • گذشتہ سنیچر کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نےبرمنگھم میں ملالہ یوسفزئی کی عیادت کی۔
  • خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں پیر دس دسمبر کی صبح کاکی تھانہ پر خود کش حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
  • پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو دسمبر کو فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی غیر ملکی خاتون اور ماہر تعلیم سسٹر برجیٹا ایمی کا جمعرات کو سویڈن میں انتقال ہو گیا۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔