ایکس 47 بی سٹیلتھ ڈرون تصاویر میں

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 20 دسمبر 2012 ,‭ 01:51 GMT 06:51 PST
  • بغیر پائلٹ والے ایکس 47 بی کو امریکی بحریہ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ طیارہ بردار بحری جہاز پر سے اڑان بھرنے اور لینڈ کرنے کا مظاہرہ کیا جاسکے۔ (جملہ حقوق: نارتھورپ گرومن)
  • اس کو نگرانی اور حملے کرنے کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فی الحال اس آزمائشی جہاز پر کوئی ہتھیار نصب نہیں کیا گیا ہے۔ (جملہ حقوق: نارتھورپ گرومن)
  • دوسرے بغیر پائلٹ کے جہازوں یعنی ڈرونز کو زمین سے جوائے سٹک کی مدد سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ لیکن ایکس 47 بی طیارے کو ماؤس کے کلک اور کوڈ کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا۔ (جملہ حقوق: نارتھورپ گرومن)
  • یہ طیارہ دفاعی کمپنی نارتھورپ گرومن نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس طیارے نے چار فروری 2011 میں ایڈورڈز فضائی اڈے سے پہلی پرواز کی۔ (جملہ حقوق: امریکی فضائیہ)
  • فلائیٹ ٹیسٹ میں جہاز کے ٹیک آف کے لیے کیٹاپلٹ (منجنیق) کی مدد لی گئی۔ طیارہ بردار بحری جہاز پر سے طیارے کیٹاپلٹ کے ذریعے ہی ٹیک آف کرتے ہیں۔ (جملہ حقوق: امریکی بحریہ)
  • اس جہاز کے مزید ٹیسٹ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر کیے جا رہے ہیں۔ ان ٹیسٹ میں جنگی بحری جہاز پر محدود جگہ میں گھومنا شامل ہے۔ (جملہ حقوق: امریکی بحریہ)
  • کمپنی یہ بھی معلوم کرے گی کہ طیارہ بردار بحری جہاز پر نصب ریڈار سے کہیں جہاز کے جدید آلات متاثر تو نہیں ہوتے۔ (جملہ حقوق: امریکی بحریہ)
  • اگر یہ تمام تجربات کامیاب رہتے ہیں تو یہ جہاز بغیر کسی مدد کے 2013 میں اپنی پہلی پرواز کرے گا۔ لیکن یہ پرواز خشکی سے کی جائے گی۔ (جملہ حقوق: نارتھورپ گرومن)
  • اس کے بعد یہ جہاز طیارہ بردار بحری جہاز سے ٹیک آف کرے گا اور خشکی پر لینڈ کرے گا۔ (جملہ حقوق: نارتھورپ گرومن)
  • اس کے بعد سب سے اہم ٹیسٹ ہو گا کہ آیا یہ جہاز فضا ہی میں ایندھن بھر سکتا ہے یا نہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ جہاز اپنی حالیہ صلاحیت یعنی چھ گھنٹے سے زیادہ فضا میں رہ سکے گا۔ (جملہ حقوق: نارتھورپ گرومن)

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔