گذشتہ ہفتے کا پاکستان

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 22 دسمبر 2012 ,‭ 10:44 GMT 15:44 PST
  • پاکستان میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے خلاف گزشتہ ہفتے تشدد کے واقعات میں سات افراد ہلاک ہو گئے جن میں سرکاری اہلکار اور رضاکارشامل ہیں۔ کراچی میں نسیمہ بی بی کے لواحقین ان کی ہلاکت کے بعد سوگ منا رہے ہیں۔
  • پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں محکمۂ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
  • پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ایک کار بم دھماکے میں سولہ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے جن میں تین خواتین اور پانچ بچے بھی شامل تھے۔
  • پاکستان اور بھارت کے ساتھ دوطرفہ سطح پر بات چیت کے حامی کشمیری علیٰحدگی پسندوں کا ایک وفد پاکستان دورے پر میر واعظ مولوی عمر فاروق کی سربراہی میں پاکستان پہنچا۔ اس تصویر میں وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر سردار یعقوب سے ملاقات کر رہے ہیں۔
  • پاکستان نے بھارت کے دورے سے پہلے سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے ۔ سنیچر سے کھلاڑیوں کے لیے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بھارت کے دورے کے لیے تربیتی کیمپ لگایا گیا۔
  • پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گزشتہ ہفتے باچہ خان ہوائی اڈے پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکار ایک ساتھی کی لاش لے کر جا رہے ہیں۔ اس حملے اور بعد میں کیے گئے آپریشن میں دس شدت پسند، دو پولیس افسر اور چار عام شہری ہلاک ہو گئے تھے۔
  • پولیو کے قطرے پلانے والے اہلکاروں اور رضاکاروں پر حملوں کے بعد جہاں مہم جزوی طور پر روک دی گئی وہیں بعض علاقوں میں قطرے پلانے والوں کی ٹیموں کے ساتھ مسلح پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔
  • پاکستان میں بیرونی ممالک میں بننے والے ڈراموں کی ڈبنگ کر کے نمائش کے خلاف مختلف اداکاروں نے لاہور میں ایک احتجاجی جلوس نکالا۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔