دو ہزار بارہ میں بالی وڈ کے نئے چہرے

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 27 دسمبر 2012 ,‭ 10:35 GMT 15:35 PST

دو ہزار بارہ میں بالی وڈ کے نئے چہرے

  • سنی لیونی
    اس برس بالی وڈ میں کئي نئے چہرے دیکھنے کو ملے، لیکن ان میں سب سے زیادہ تذکرے بھارتی نژاد امریکی پورن سٹار سنی لیونی کے رہے جنہیں پوجا بھٹ نے اپنی فلم جسم ٹو میں کاسٹ کیا۔
  • ارجن کپور
    بالی وڈ میں کپور خاندان کی ایک بڑی تعداد ہے جس میں اس برس ایک اور نام، ارجن کپور کا جڑ گيا، ارجن ہدایت کار بونی کپور کے بیٹے اور اداکار انیل کپور کے بھتجے ہیں۔ وہ فلم عشق زادے میں پہلی بار پردے پر نموادر ہوئے۔
  • ایلیانا ڈی
    ایلیانا ڈی فروز کا تعلق جنوبی بھارت کی فلم صنعت سے ہے اور برفی ان کی پہلی بالی وڈ کی فلم ہے، فلم برفی بھارت کی طرف سے آ‎سکر کے لیے بھیجی گئی تھی لیکن اسے کامیابی نہیں ملی۔
  • ایشا گپتا
    ایشا گپتا مس انڈیا سے ہیروئینوں کی لسٹ میں شامل ہوئی ہیں، جنّت دو ان کی پہلی فلم تھی لیکن اس برس راز تھری ڈی اور چکپروہیو جیسی ان کی دو اور فلمیں بھی آئیں۔
  • ورون دھون
    ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورن دھون ( بائیں) اور سدھارت ملہوترا کرن جوہر کی فلم ' سٹوڈٹنس آف دی ایئر' میں پہلی بار منظر عام پر آئے۔
  • عالیہ بھٹ
    مہیش بھٹ کی دوسری بیٹی عالیہ بھٹ بھی اس برس بالی وڈ کا حصہ بن گئیں اور انہوں نے کرن جوہر کی فلم سٹوڈنٹس آف دی ایئر میں اہم رول کیا۔
  • آیوشمن، یامی گوتم
    ریڈیو اور ٹی وی سے فلموں میں آنے والے فنکار آیوشمن کی پہلی فلم وکی ڈونر کامیاب تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے ریٹ بڑھا دیے ہیں، ماڈل یامی گپتا نے بھی اسی فلم سے فلموں میں قدم رکھا۔
  • ہما قریشی
    ہما قریشی کا تعلق تھیئرٹر کی دنیا سے ہے جنہوں نے اس برس انوراگ کشیپ کی فلم گینگ آف واسع پور سے اپنی فلموں کا سفر شروع کیا، اس برس ان کی ایک اور فلم ' لو شو تے چکن کھورانہ، بھی ریلیز ہوئي۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔