2012: وہ جو ہم میں نہیں رہے

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 27 دسمبر 2012 ,‭ 17:05 GMT 22:05 PST

2012: دنیا سے رخصت ہونے والی کچھ شخصیات

  • دنیائے غزل کےعظیم ترین گائیکوں میں سے ایک مہدی حسن تیرہ جون کو کراچی میں طویل علالت کے بعد چوراسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • پاکستان کے معروف ٹی وی پروڈیوسر، کمپیئر، ادیب اور دانشور عبید اللہ بیگ بائیس جون کو کراچی میں انتقال کرگئے
  • چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان امریکی خلا باز نیل آرم سٹرونگ عارضہء قلب میں مبتلا رہنے کے بعد بیاسی برس کی عمر میں وفات پا گئے
  • امریکی گلوکارہ اور اداکارہ وٹنی ہوسٹن لاس اینجلس کے ہوٹل میں اپنے کمرے کے باتھ ٹب میں مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں۔ ان کی عمر اڑتالیس برس تھی
  • بالی ووڈ کے معروف فلمساز یش چوپڑہ ممبئی میں اسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے انہیں بالی وڈ کی فلموں میں رومانس کا بادشاہ کہا جاتا تھا
  • برازیل کے ماہرِ تعمیر اوسکارنی مائر جنہوں نے بیسویں صدی کی مشہور اور جدید ترین عمارتیں تخلیق کی ہیں، اپنی 105 ویں سالگرہ سے پہلے انتقال کر گئے
  • بھارتی فلموں کے پہلے سُپر سٹار راجیش کھنہ ممبئی کے ایک ہسپتال میں چل بسے۔راجیش کھنہ ایک لمبے عرصے سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے
  • کمبوڈیا کے سابق بادشاہ نورودم سہانوک جنہیں ملک میں ایک محترم شخصیت خیال کیا جاتا ہے 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • امریکی اداکار لیری ہیگ مین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • مشہور ستار نواز پنڈت روی شنکر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ پنڈت روی شنکر نے بھارتی موسیقی کو مغرب میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ مغربی ممالک میں بھی کافی مقبول تھے اور انہیں تین گریمی ایوارڈ بھی ملے تھے
  • امریکی گلوکارہ ڈونا سمر بھی اس سال دنیا چھوڑنے والی بڑی شخصیات میں سے ایک تھیں انہیں ڈسکو کوئین کہا جاتا تھا
  • سکاٹ لینڈ میں لاکربی کے مقام پر 1988 میں مسافر بردار طیارے کو تباہ کرنے کے جرم میں سزا پانے والے عبدالباسط المگراہی طرابلس میں انتقال کر گئے

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔