یورپ کا بہترین ڈائننگ ہال تصاویر میں

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 5 جنوری 2013 ,‭ 03:52 GMT 08:52 PST
  • برطانیہ کے شہر گرینچ میں اولڈ رائل نیول کالج کا دی پینٹڈ ہال کو یورپ کا بہترین ڈائننگ ہال کہا جاتا ہے۔ اس ہال میں سر جیمز تھورنہل (1675-1734) کی پینٹنگز ہیں۔ اس ہال اور پینٹنگز کی بحالی کا کام کیا جا رہا ہے۔
  • یہ ہال عام لوگوں کے لیے گیارہ جنوری سے اپریل تک کھلا ہو گا۔ وہ ان شاندار پینٹنگز کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں گے۔
  • اس بحالی کا کام ہیریٹیج لاٹری فنڈ کر رہی ہے۔ اس تنظیم نے پہلے مرحلے کے لیے تین لاکھ پینتیس ہزار پاؤنڈز دیے ہیں۔ پہلے مرحلے کا کام مکمل ہونے میں چار ماہ لگیں گے۔ عوام ان ماہرین کو بحالی کا کام کرتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔
  • دی پینٹڈ ہال کو مکمل کرنے میں انیس سال لگی تھے۔ یہ ہال اس وقت تعمیر کیا گیا تھا جب برطانیہ ایک بحری طاقت بن رہا تھا۔ حالیہ دنوں میں اس ہال میں فلموں کی عکس بندی ہوتی رہی ہے۔ ان فلموں میں سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر پر بنی فلم بھی شامل ہے۔
  • اسی ہال میں پائریٹس آف دی کیریبیئن سیریز کی تازہ فلم بھی اسی جگہ عکس بند کی گئی۔ اس فلم میں اداکار جونی ڈیپ نے جیک سپیرو کا کردار ادا کیا تھا۔
  • دی پینٹڈ ہال میں ٹریفیلگر نائٹ ڈنر بھی منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ اعشائیہ اکیس اکتوبر 1805 میں ایڈمرل نیلسن کی فتح کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔
  • پچھلے 275 سالوں میں اس ہال کی پینٹنگز کی دس بار بحالی کا کام کیا گیا ہے۔ آخری بار بحالی کا کام 1950 کی دہائی میں کیا گیا تھا۔ اس تازہ ترین بحالی کا کام پین اینڈ سٹیوئرٹ نامی کمپنی کر رہی ہے۔ اسی کمپنی نے سیٹ پالز کیتھیڈرل میں تھورنہل کی پینٹنگز کی بحالی کا کام بھی کیا تھا۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔