لاس ویگاس میں الیکٹرانکس شو

آخری وقت اشاعت:  بدھ 9 جنوری 2013 ,‭ 03:47 GMT 08:47 PST

لاس ویگاس میں الیکٹرانکس شو

  • امریکہ کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی تجارتی میلہ آج کل لاس ویگاس میں جاری ہے جہاں پر جدید آلات نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ افراد یہ نمائش دیکھنے آئیں گے۔ صحافیوں کو نمائش کے آغاز سے قبل ہی چوراسی انچ کے اس کمپیوٹر ٹیبلٹ سمیت دیگر آلات کے جائزے کا موقع ملا
  • اس مرتبہ تجارتی نمائش میں سب سے زیادہ زور الٹرا ایچ ڈی ایل ای ڈی ٹی وی پر ہے۔ ایل جی کے اس چوراسی انچ کے ٹی وی کی قیمت بیس ہزار ڈالر ہے
  • موبائل فون اور اس سے متعلقہ سامان اس نمائش کا اہم حصہ ہیں۔ اس مرتبہ جہاں پانی میں بھی کام کرنے والا موبائل فون متعارف کروایا گیا ہے وہیں ننانوے ڈالر قیمت والا ایسا موبائل بھی ہے جو ڈبل اے بیٹری سیل پر چلتا ہے
  • میٹرکس آڈیو نے یہ جیبی سپیکر نمائش میں رکھے ہیں۔ پچاس ڈالر فی کس قیمت والے یہ سپیکر آن لائن دستیاب ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کے سب سے مختصر تین واٹ کے سپیکر ہیں۔ یہ حجم میں گالف کی گیند سے کچھ چھوٹے ہیں
  • اس عینک میں کیمرہ اور وائی فائی دونوں موجود ہیں۔ اس کی قیمت چار سو ڈالر ہے اور اس میں نہ صرف جی پی ایس کی سہولت ہے بلکہ اسے سمارٹ فون ایپلیکیشن کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ عینکیں سنو بورڈنگ جیسے کھیلوں میں استعمال ہوں گی
  • ریگے موسیقار باب مارلے کے بیٹے روہن مارلے نے تجارتی میلے میں ہاؤس آف مارلے کے آٹھ سو ڈالر مالیت کے سپیکر سسٹم کی رونمائی کی
  • مینڈیلا بے ہوٹل میں جاری نمائش میں ایورسینس برقی تھرموسٹیٹ بھی رکھا گیا ہے۔ اس تھرموسٹیٹ کو سمارٹ فون کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے
  • یہ برقی کانٹا آپ کے کھانا کھانے کی رفتار پر نظر رکھتا ہے اور آئندہ موسمِ گرما میں سو ڈالر کے عوض دستیاب ہوگا۔ اس کانٹے میں موجود نظام نہ صرف کھانے کی مقدار اور کھانے والے کی رفتار پر نظر رکھتا ہے بلکہ تیزی سے کھانا کھانے والوں کو تھرتھراہٹ اور روشنیوں کی مدد سے متنبہ بھی کرتا ہے
  • یہ بارہ بٹنوں والا جیلا جی ایکس گیمنگ ماؤس ہے۔ جینیئس کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ ماؤس ایک سیکنڈ میں 72 میکرو کیز فی بٹن ریکارڈ کر سکتا ہے اور اس کی قیمت ننانوے ڈالر ہے
  • ویمو لائٹ سوئچ نامی یہ سوئچ بیلکن کمپنی کی پیشکش ہے اور اسے سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ انچاس ڈالر مالیت کا یہ سوئچ بھی رواں سال موسمِ گرما میں دستیاب ہوگا
  • ایگو کا یہ ویڈیو کیمرہ ایک ایسا فل ایچ ڈی کیمرہ ہے جس میں وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اس کی تصاویر کو کسی سمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کی قیمت 179 ڈالر ہے
  • نمائش میں باتیں کرنے اور گانے والے دانت صاف کرنے کے برش بھی رکھے گئے ہیں جنہیں مشہور بینڈز اور کارٹون کرداروں سے منسوب کیا گیا ہے۔
  • شیورلیٹ کار کا مائی لنک نظام بھی اس نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ نظام نہ صرف ایپل اور اینڈرائڈ آلات کی متعدد ایپلیکیشنز چلاتا ہے بلکہ سری کمانڈ سافٹ ویئر سے بھی مطابقت رکھتا ہے

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔