آسٹریلین اوپن کے مقابلے تصویروں میں

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 26 جنوری 2013 ,‭ 15:56 GMT 20:56 PST
  • پولینڈ کی ایگنیسکا ردونسکا
    ان دنوں آسٹریلیا کے شہر ملبرن میں ٹینس کے مقابلے جاری ہیں۔ یہ ہیں پولینڈ کی ایگنیسکا ردونسکا جو کوارٹر فائنل میں ماریا شاراپووا سے ہار گئیں۔
  • ماریہ شاراپووا
    سیمی فائنل میں ماریہ شارا پووا کو چین کی نا لی نے شکست دی تھی، حالانکہ انہیں اس خطاب کا دعویدار مانا جارہا تھا۔
  • لڑکیوں کے ڈبلز مقابلوں میں جمع کو کینیڈا کی کارلو زاؤ اور کروشیا کی اینا کونجو نے خطاب جیتا۔
  • خواتین کے فائنل مقابلے میں ایک جانب بیلاروس کی وکٹوریہ ایزارنکا تھیں۔ انھوں نے سیمی فائنل میں امریکہ کی سلونی سٹیفنس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
  • لی نا
    دوسری جانب چین کی لی نا فائنل میں پہنچی تھیں وہ چین کی پہلی کھلاڑی ہیں جو کسی گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچیں۔
  • میچ کے دوران چین کی لی نا دو مرتبہ گریں اور اپنی کلائی پر چوٹ بھی کھائی اس دوران ان کا سر بھی زور سے زمین پر لگا۔
  • بیلاروس کی وکٹوریہ ایزارنکا نے ملبورن میں چین کی لی نا کو ہرا کر آسٹریلین اوپن کے فائنل میں اپنے اعزاز کا ایک بار پھر دفاع کیا۔
  • یہاں چین کی لی نا اور بیلاروس کی ایزارنکا کو سابق چیمپیئن مارگریٹ کورٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
  • سنیچر کو ہی مردوں کے ڈبلز مقابلے کا اعزاز امریکہ کے مائک اور باب برائن برادران کی جوڑی کو حاصل ہوا۔
  • اینا
    لڑکیوں کے سنگلز کی چیمپیئن بنیں کروشیا کی اینا کونجو جنھوں نے جمعہ کو ڈبلز کا خطاب بھی جیتا تھا۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔