برازیل کے نائٹ کلب میں آتشزدگی

آخری وقت اشاعت:  اتوار 27 جنوری 2013 ,‭ 15:07 GMT 20:07 PST
  • برازیل میں پولیس حکام کے مطابق ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم دو سو پینتالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں
  • جائے حادثہ پر موجود ایک مقامی صحافی کے مطابق نائٹ کلب میں دو ہزار لوگوں کی گنجائش ہے اور یہ سنیچر اور اتوار کی رات کو پوری طرح سے بھرا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق جنوبی برازیل میں سانتا مرایا شہر میں واقع کِس نائٹ کلب میں آگ اس وقت لگی جب سٹیج پر موجود بینڈ نے آتش بازی کا مظاہرہ شروع کیا
  • آگ بجھانے والے محکمے کے چیف گوئڈو دی میلو نے مقامی میڈیا سے بات کرتا ہوئے کہاکہ آگ کے بعد کلب میں افراتفری کے باعث کچلے جانے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا
  • ایک آگ بجھانے والے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے ایسا المیہ پہلے کبھی نہیں دیکھا اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے
  • ہلاک ہونے والے افراد کے اہلحانہ اب جائے حادثہ پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں
  • حکام کے مطابق نائٹ کلب سے سینکڑوں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
  • ہلاکتوں میں اضافے کے بعد ایک مقامی جم میں عارضی مردہ خانہ قائم کیا گیا ہے
  • امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب کے ٹوئلٹ سے پندرہ لاشیں ملی ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ان افراد نے دھوئیں سے بچنے کے لیے یہاں پناہ لی تھی

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔