مصر میں انقلاب کی دوسری سالگرہ

آخری وقت اشاعت:  اتوار 27 جنوری 2013 ,‭ 06:44 GMT 11:44 PST
  • مصر میں سابق صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے دو سال پورے ہونے پر مصر بھر میں اجتماعات ہوئے۔
  • پچیس جنوری دو ہزار گیارہ کو بڑے پیمانے پر شروع ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں بلاخر سابق صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑا تھا۔
  • مصر کے صدر محمد مرسی نے گزشتہ ماہ خود کو وسیع اختیارات دینے کے بعد ملک کے نئے متنازع آئین پر ریفرنڈم کروایا تھا جس سے ملک میں سیاسی تنازع پیدا ہو گیا تھا۔
  • مصر کے صدر محمد مرسی کے مخالفین نے تحریر سکوائر پر ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا تھا جن میں تشدد واقعات کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ ساڑھے چار سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
  • مصر کے صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمین نے مخالفین کے برعکس انقلاب کے دن کو منانے کے لیے سرکاری طور پر ریلیاں نکالنے کا اعلان نہیں کیا۔
  • مظاہروں میں شریک افراد اور پولیس کے درمیان تصادم کے دوران پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے کین اٹھائے یہ شخص تصویر میں دکھا رہا ہے۔
  • قاہرہ کے تحریر سکوائر میں انقلاب کی دوسری سالگرہ کے موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
  • جمعرات کی شام پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئے جب مظاہرین نے تحریر سکوائر کی جانب جانے والی سٹرک سے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔
  • اقوامِ متحدہ کے عالمی نگراں جوہری ادارے کے سابق سربراہ محمد البرادی نے ٹوئٹر پر مصر کے انقلاب کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے لوگوں سے تحریر سکوائر میں جمع ہونے کی اپیل کی تھی۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔