بےگھر افراد کی تصاویر پر مبنی نمائش

آخری وقت اشاعت:  منگل 29 جنوری 2013 ,‭ 20:49 GMT 01:49 PST

بےگھر افراد کی تصاویر پر مبنی نمائش

  • چھبیس سالہ فوٹوگرافر جوش کنگ، جنہوں نے لیمنگٹن ایس پی اے اور وارک شائر میں رہنے والے بےگھر افراد کی تصویر کشی کرنےمیں ایک برس کا وقت گزارا ہے، کی تصاویر کی پہلی نمائش لگي ہے۔
  • مسٹر کنگ کہتے ہیں کہ بےگھر افراد میں ان کی دلچسپی ایک ایسے شخص سے بات چيت کے بعد شروع ہوئی جو ان کی ہی طرح بے چینی اور افسردگی کے سبب روڈ پر آگيا تھا۔ لیکن چونکہ ان کے اہل خانہ ان کی مدد کے لیے تھے لیکن اس شخص کا کوئی مدد گار نہیں تھا۔
  • جن افراد کو انہوں نے فوٹوگرافی کے لیے منتخب کیا تھا اس میں سے ایک شخص اینڈی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اس مصیبت میں پھنس سکتا ہے۔ ’بس ایک رات میں ہی، لوگ کہتے ہیں کہ بس ایک چیک کی ادائیگی کے بعد وہ بےگھر ہو سکتے ہیں۔‘
  • اس نمائش سے ملنے والا پیسہ لیمنگٹن وے اہیڈ پروجیکٹ کو دیا جائے گا جو کہ سیلویشن آرمی کا حصہ ہے۔
  • سّلی، جو گزشتہ کئي برس سے گلیوں میں زندگي گزارتے رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ اس سخت ترین سردی کے موسم میں بھی زندگي بسر کرنے واسطے پیسوں کے لیے بھیک مانگتے رہے۔
  • فوٹوگرافر کنگ کا کہنا ہے کہ وہ ہر طرح کے بےگھر افراد سے بات چیت کرتے ہیں جو رشتے ٹوٹنے، ذہنی بیماری کے مسائل یا پھر فوج میں نوکری کے بعد مشکل مسائل کے وجہ سے پریشان ہوکر اس مصیبت میں مبتلا ہوئے۔
  • فوٹوگرافر کنگ کے مطابق ایسے بہت سے لوگ اپنی تکلیف کے ازالے کے لیے شراب اور منشیات کا سہارا لینے لگتے ہیں۔
  • وارک ڈسٹرک کونسل کا کہنا ہے کہ لیمنگٹن میں تقریباً گيارہ افراد سڑکوں پر رہتے ہیں اور اس نے ایسے افراد کے لیے رہائش کا انتظام بھی کیا ہے۔
  • مسٹر کنگ کا کہنا ہے کہ وہ ایسے افراد کی ایماندارانہ کردار سے حیرت میں پڑ گئے کہ وہ اپنے مسائل اور کہانیوں کے حوالے سے بہت ہی سچے تھے، انہیں امید ہے کہ اس نمائش سے ان کے تئیں لوگوں میں بیداری پیدا ہوگی۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔