پاکستان کا کم سکور کا نیا ریکارڈ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 2 فروری 2013 ,‭ 13:11 GMT 18:11 PST
  • جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف انچاس رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ ورنن فیلینڈر اسد شفیق کی وکٹ پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
  • جنوبی افریقہ نے پاکستانی ٹیم کو تاریخ میں سب سے کم رنز پر ڈھیر کیا۔ اس تصویر میں عمر گل کی وکٹ پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پر جوش نظر آ رہے ہیں۔
  • مصباح الحق اور اظہر صرف دو پاکستانی کھلاڑی تھے جو نو سے زیادہ رنز بنا پائے۔ اس تصویر میں مصباح ایک بال سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
  • پاکستانی کوچ ڈیو واٹمور مصباح الحق کی کہنی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس پر انہیں بال لگی تھی۔
  • ڈیل سٹین پاکستان کے خلاف تباہ کن بالر ثابت ہوئے، انہوں نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اس تصویر میں وہ ناصر جمشید کو آؤٹ کر رہے ہیں۔
  • ڈیل سٹین کی بالنگ سے محمد حفیظ بھی نہیں بچ پائے جو چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
  • جنوبی افریقہ کے بالر ڈیل سٹین کا ایک اور جارحانہ انداز۔
  • گزشتہ روز یعنی یکم فروری کو جنوبی افریقہ کے اوپننگ بیٹسمین گریم سمتھ کی سالگرہ بھی تھی جو انہوں نے میدان میں منائی اس انتہائی دلچسپ کیک کے ساتھ۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔