دنیا کے شہروں کا سکڑا ہوا فضائی منظر

آخری وقت اشاعت:  منگل 5 فروری 2013 ,‭ 15:39 GMT 20:39 PST
  • آسٹریلیا کے شہر ملبرن سے تعلق رکھنے والے بین تھامس جو اپنے آپ کو ’شہروں کو سکیڑنے والا‘ کہلاتے ہیں نے 77800 میل کا فاصلہ طے کر دنیا کے کئی بڑے بڑے شہروں کو مختصر کر کے تصاویر میں قید کرنے کا کام کیا ہے۔ اس تصویر میں نیو یارک شہر کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ سے شہر کا منظر پیش دکھایا گیا ہے۔
  • تھامس تصاویر لینے کے لیے ایک تکنیک استعمال کرتے ہیں جسے ’ٹِلٹ شِفٹ‘ کہا جاتا ہے جس میں کیمرے کے فوکس اور منظر کی گہرائی کو تبدیل کر کے بڑے مناظر کو بہت مختصر کر کے دکھایا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں لوگ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لوو کے اہرام کے ارد گرد دکھائی دے رہے ہیں۔
  • اس تکنیک کے نتیجے میں دیکھنے والی کی نظر بہت مرتبہ تصویر کے ایک علاقے پر پڑتی ہے جبکہ وہ دوسرے اہم علاقوں کو نظر انداز کرتا ہے۔ یہ تصویر سان فرانسسکو شہر کا ایک فضائی منظر پیش کرتی ہے۔
  • لندن کے ٹاور برج اور دریائے ٹیمز کی یہ تصویر ہے جبکہ تھامس کہتے ہیں کہ ’یہ ایک دلچسپ اثر ہوتا ہے جس میں وہ پہلے تجسس سے شناخت پھر ایک جزباتی تعلق اور بلاخر حیرانی کے عمل سے گزرتے ہیں۔‘
  • تھامس یہ عمل جانے پہچانے مناظر کو انجانا بنا دیتا ہے۔ نیو یارک، پیرس، لندن اور لاس ویگاس کے فضائی مناظر کو بہت چھوٹے مناظر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ امریکی ریاست نویڈا کی لاس ویگاس کی پٹی ہے۔
  • تھامس کا کہنا ہے کہ ’میں نے لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ ایسی جگہوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں جہاں وہ رہ چکے ہوں یا انہوں نے اس کا دورہ کیا یا وہاں سفر کیا ہو۔ یہ جرمن دارالحکومت برلن کا ایک فضائی منظر ہے۔
  • تھامس نے کہا کہ ’اس مقصد کے لیے بہت ساری تکنیکوں کی کامیابی اور بہت سے عناصر اہم ہے اور ان سب کا ایک وقت میں ہونا بھی ضروری ہے۔ ان عناصر میں موسم، روشنی اور فضا میں ہوا کا معیار شامل ہیں بلکہ تصویر میں نظر آنے والے افراد اور گاڑیاں بھی اہم ہوتی ہیں۔‘ اس تصویر میں آسٹریلیا کے شہر ملبرن کے دریائے یارا پرنسس پل نظر آ رہا ہے۔
  • تھامس کہتے ہیں کہ ’آپ کو ایک سٹوڈیو میں انتظام کرنے کی سہولت نہیں ہوتی تو سب سے بڑا چیلنج یہ ہوتا ہے کہ آپ انتظار کریں اور تمام عناصر کو اکٹھا ہو کر ایک سمت میں جمع ہونے کا انتظار کریں۔‘ اس تصویر میں کارکن ملبرن کے ریل کے نظام کو درست کرنے میں مصروف ہیں۔
  • تھامس نے آسٹریلیا میں ایڈیلڈ شہر کے انٹرنیشنل ڈیزائن افیکٹس اینڈ اینیمیشن سکول سے گریجوئیٹ کیا جس کے بعد انہوں نے فوٹوگرافی شروع کی۔ اس تصویر میں ایک سرفر آسٹریلیا کے ایک ساحل گیلونگ پر لہروں کا مقابلہ کر رہا ہے۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔