جنوبی امریکہ کے آثارِ قدیمہ تصاویر میں

آخری وقت اشاعت:  بدھ 6 فروری 2013 ,‭ 18:17 GMT 23:17 PST
  • جنوبی امریکہ رازوں سے بھرا پڑا ہے اور یہاں قدیم تہذیبوں کی دریافت مسلسل حیران کن کر دینے والی ہیں۔
  • یہ پیرو میں چن چن سلطنت کے قلعے کی دیوار ہے۔ یہاں پر اب بھی کئی قدیم تہذیبوں کی دریافت کرنی باقی ہے۔
  • پیرو میں چچاپویا تہذیب کے یہ آثار پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہیں۔ اس میں رہائشی علاقہ گول ہے جبکہ اس کے اطراف میں قلعے کی بلند اور مضبوط دیواریں ہیں۔
  • بولیویا میں ٹیواناکو کے علاقے میں آثارِ قدیمہ سطح سمندر سے تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہیں۔
  • یہ ایک بہت بڑا معبد شہر ہے جس کی تعمیر کے لیے پتھر کئی میل دور سے لائے گئے تھے۔
  • ٹیواناکا تہذیب نظریے، زرعی اختراعات اور باجماعت زراعت سے عبارت ہے۔
  • کولمبیا کے علاقے گواتاویتا میں یہ جھیل اب بھی مقدس مانی جاتی ہے۔ قدیم تہذیب کا نیا سربراہ اس جھیل پر جاتا تھا اور یہاں سونا اور ہیرے قربانی کے طور پر پھینکتا تھا۔ اور اس جھیل سے آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے جواہرات برآمد کیے ہیں۔
  • کولمبیا میں سیوداد پردیدا کے علاقے میں پرانی تہذیب ٹائرونا کے آثار برآمد ہوئے ہیں۔ سیوداد پردیدا کا مطلب گمشدہ شہر ہے۔ اس جگہ پہنچنے کے لیے چار سے پانچ روز کی پیدل مسافت درکار ہے۔
  • پیرو کے ساحلی علاقے میں چیمو سلطنت آباد تھی۔ اس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ جنوبی امریکہ کی پہلی سلطنت تھی۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔