سیربین

بی بی سی اردو سروس کا پہلا ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحہ پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام گیارہ فروری کو ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر ہوگا۔

1: پاکستان میں اہم تبدیلیوں کا سال

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پروگرام کے پہلے حصے میں دیکھیے پاکستان میں اس سال ہونے والی اہم تبدیلیوں پر بی بی سی اردو کے سربراہ عامر احمد خان کی رپورٹ۔ اس کے علاوہ عامر احمد خان نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے پوچھا کہ انتخابات کا اعلان کب کریں گے؟ اور اس موضوع پر آپ کی رائے بھی اس حصے میں شامل ہے۔

2: پوپ بینڈکٹ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پوپ بینڈکٹ کا فیصلہ کہ وہ اس مہینے کے آخر میں مستعفی ہو جائیں گے اور دیگر عالمی موضوعات کی ایک جھلک۔

3: اور اب تجزيہ ۔ ۔ ۔

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تجزياتي سلسلے میں ہمارے ساتھی شفيع نقي جامعي نے کراچی کی صورتحال پر نظر ڈالی اور شرکاء سے پوچھا کہ آخر کراچی کے مسئلے کا حل کیا ہے؟ اس حصے میں کراچی کے موضوع پر آپ کی رائے بھی شامل ہے۔

4: گیس کہاں گئی؟

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بی بی سی کے نامہ نگار خرم حسین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر آپ کے چولہوں ميں جلنے والي گيس کہاں گئي۔