لاہور کا عالمی کتب میلہ تصاویر میں

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 16 فروری 2013 ,‭ 18:52 GMT 23:52 PST
  • لاہور میں جاری پانچ روزہ عالمی کتب میلے میں عوام کی دلچسپی میں روز بروز اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
  • سنیچر کو میلے کے تیسرے دن بھی بارش اور ابر آلود موسم کے باجود لوگوں کی بڑی تعداد نے ایکسپو سنٹر کا رخ کیا۔
  • اس میلے میں جہاں بیشتر سٹال اردو زبان میں تحریر کردہ مذہبی اور دینی کتب کے نظر آئے وہیں انگریزی زبان میں تحریر کردہ کتب بھی قابلِ ذکر تعداد میں دکھائی دیں
  • انگریزی زبان میں تحریر کردہ کتب میں نوجوان نسل اور بزرگ افراد کی یکساں دلچسپی دکھائی دی
  • اس کے برعکس مذہبی کتابوں کے سٹال تعداد میں زیادہ ہونے کے باوجود قارئین کی بڑی تعداد کو متوجہ کرنے میں زیادہ کامیاب نہ دکھائی دیے۔
  • سنیچر کو سکولوں میں ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے بچے بڑی تعداد میں میلے میں آئے
  • ناشرین نے بچوں کو متوجہ کرنے کے لیے اپنے سٹال رنگارنگ انداز میں سجائے ہیں۔
  • کتاب میلے میں آنے والے افراد کے مطابق اس قسم کے میلوں سے جہاں انہیں ایک ہی چھت تلے ہر قسم کی کتب مل جاتی ہیں وہیں رعایتی نرخ ہونے کی وجہ سے ان کا بجٹ بھی متاثر نہیں ہوتا۔
  • بچوں کے ادب اور ان کے نصاب کی کتب کو اس میلے میں ایک نمایاں مقام حاصل رہا ہے۔
  • ان سٹالز پر بچوں کے لیے کتب کے علاوہ فیس پینٹنگ سمیت دیگر مشاغل کا انتظام بھی موجود ہے
  • کتاب میلے میں بڑوں کے لیے بھی نصابی کتب کو جگہ دی گئی ہے جہاں مستقبل قریب میں اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے خواہشمند افراد اپنے مطلب کی کتابوں کی تلاش میں سرگرداں دکھائی دیے
  • ایسے سٹالز پر آڈیو ویژوئلز کی مدد سے بھی طلباء کو معلومات کی فراہمی کا انتظام موجود تھا۔
  • رنگارنگ کتابوں کے درمیان ایک سٹال نایاب کتب کا بھی تھا جہاں موجود اس کتاب کی قیمت ہی اکثر لوگوں کو اس جانب کھینچ لائی
  • نئی کتابوں کے سٹالوں کے درمیان یہ بزرگ پرانی کتابوں کا ذخیرہ لیے گاہکوں کے منتظر نظر آئے
  • میلے میں حکومتِ پنجاب کی ڈینگی بچاؤ مہم کا سٹال حکومت اور عوام دونوں کی بے توجہی کا شکار دکھائی دیا۔
  • کتاب میلے میں آنے والے افراد کے مطابق اس قسم کے میلوں سے جہاں انہیں ایک ہی چھت تلے ہر قسم کی کتب مل جاتی ہیں وہیں رعایتی نرخ ہونے کی وجہ سے ان کا بجٹ بھی متاثر نہیں ہوتا
  • میلے میں آنے والے بی بی سی اردو کے سامعین، قارئین اور ناظرین نے بی بی سی کے سٹال پر آ کر جہاں ریڈیو پر سیربین سے وابستہ اپنی پرانی یادیں تازہ کیں وہیں ٹی وی پر بی بی سی اردو کی آمد کا خیرمقدم بھی کیا

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔