ہانگ کانگ کے پنجرے نما کمرے

آخری وقت اشاعت:  بدھ 13 مارچ 2013 ,‭ 15:47 GMT 20:47 PST
  • ہانگ کانگ دنیا کا سب سے زیادہ گنجان آباد شہر ہے جہاں ایک مربع کلو میٹر رقبے پر 6300 افراد رہتے ہیں۔ شہر میں بلند وبالا عمارتیں، مندر، شاپنگ مال اور روایتی بازار ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
  • سوسائٹی فار کمیونٹی آرگنائزیشن نے ہانگ کانگ میں رہائش کے کمی کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کم آمدنی والے خاندانوں، اکیلے رہنے والوں، عمر رسیدہ اور بے روزگار افراد کی تصاویر شائع کی ہیں۔
  • یہ اٹھائیس مربع فٹ کا اپارٹمنٹ ایک اکیلے آدمی نے کرائے پر لیا تھا۔
  • سوسائٹی فار کمیونٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ’رہائش کی کمی کے مسئلے کی تصاویر بنا کر ہم اس بارے میں عوام اور حکومت کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔‘
  • چین سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی ہجرت کی وجہ سے ہانگ کانگ کی آبادی بہت بڑھ گئی ہے۔
  • بہت زیادہ تعداد میں کارکنوں کی آمد سے شہر میں رہائشی مکانات پر بوجھ بڑھ گیا ہے اور کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔
  • سوسائٹی فار کمیونٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ’اب بھی سینکڑوں، ہزاروں لوگ پنجرہ نما چھوٹے ڈبوں جیسے کمروں میں رہتے ہیں۔
  • سوسائٹی فار کمیونٹی آرگنائزیشن کو 1971 میں معاشرے کے تمام لوگوں کے لیے مساوی حقوق حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔