اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’اختر مینگل نے الیکشن بائیکاٹ کے حق میں ووٹ دیا‘

بلوچ قوم پرست رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل کے بھائی میر جاوید مینگل ان دنوں لندن میں جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کی بھر پور مخالفت کی ہے اور کہا کہ سردار اخترجان مینگل انتخابات میں حصہ لینے کے حق میں نہیں تھے لیکن پارٹی کے اندر اقتدار کےخواہشمندوں نے انہیں بھی مجبور کردیا ہے۔ ہمارے ساتھی ایوب ترین نے میر جاوید مینگل سے پوچھا کہ ایک بھائی انتخابات میں حصہ لینے جارہا تودوسرا مخالفت کیوں کررہاہے جس پر میرجاوید مینگل کا جواب تھا۔۔۔