اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ تین اپریل کا سیربین، حصۂ اول

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے تیاریاں زورشور سے جاری ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اب کی بار ملک کی نوجوان نسل انتخابات میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ تاہم دوسری جانب برٹش کونسل کے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر نوجوان جمہوریت کو پاکستان کے لیے درست نظامِ حکومت تصور نہیں کرتے ۔

نوجوان ملک میں جاری انتخابی عمل کو کس نظرسے دیکھتے ہیں، ہماری نامہ نگار صبا اعتزاز نے يہي جاننے کي کوشش کي

اسی حوالے سے يوتھ پارليمنٹ کے رکن حشام ملک سے گفتگو اور اس کے بعد اسلام آباد اسٹوڈيو سے براہ راست شامل ہونے والے فصيح ذکاء کی خصوصی بات چیت بھی اس حصے میں شامل ہے جو برٹش کونسل کي ٹاسک فورس ميں شامل تھے جس نے يہ سروے کيا۔

آخر میں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے آنے والی آپ کی آراء