اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ تین اپریل کا سیربین، حصۂ دوم

قبائلی علاقوں سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون امیدوار گيارہ مئي کے انتخابات میں عام نشِست سے حصہ لے رہی ہیں۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی بادام زری ایک ایسے علاقے سے الیکشن لڑ رہی ہیں جہاں فرسودہ قبائلی روایات کے باعث خواتین کو بہت سي معاشرتي پابنديوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

باجوڑ ایجنسی سے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ

اس کے بعد دیکھیے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جاري تناؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس وقت اس کا مرکز سرحد کا شِمالی حصہ ہے۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سینکڑوں جنوبی کوریائی ورکروں کو وہاں پر قائم' کے سونگ انڈسٹریل پارک' جانے سے روک دیا ہے۔ کئی مینیجروں نے، جو کہ پہلی شفٹ میں کام کر رہے تھے، واپس جانے سے اس لیے انکار کر دیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ انہیں واپس ہی نہ آنے دیا جائے۔

تفصيلات کے ساتھ عارف شميم

اسی طرح اس حصے میں شامل ہے کہ شام کی خانہ جنگی میں اب تک ستّر ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر لوگ اب مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں۔ کئي لوگوں کے جسماني اعضاء يا تو کٹ گئے ہیں یا پھر وہ ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے کے سبب معذور ہوئے ہیں۔ متعدِد زخمیوں کو علاج کے لیے سرحد پار شِمالی اردن لیےجایا جاتا ہے۔

تفصیل نصرت جہاں کی زبانی