اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدھ تین اپریل کا سیربین، حصۂ سوم

سیکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی نے گڑھی خدا بخش میں چار اپریل کو ذوالفقار بھٹو کی برسی کی تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔ پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھي انہی خدشات کے پيش نظر جماعت کی انتخابی مہم اب نہیں چلائیں گے۔

کالعدم تحريک طالبان پاکستان نے جن تين سياسي جماعتوں کو انتخابي مہم کے دوران نشانہ بنانے کي دھمکي ايک باقاعدہ بيان کے ذريعہ جاري کي تھي، ان ميں پيپلز پارٹي بھي شامل ہے۔ طالبان اور شدت پسندوں کي اس دھمکي کا آئندہ انتخابات میں پی پی پی کے ووٹ بینک پر کوئی اثر پڑے گا؟ کراچی سے سبین آغا کی رپورٹ

طالبان شدت پسندوں کي پيپلز پارٹي کو دي گئي اسي دھمکي کے اثرات اور ممکنہ نتائج پر مزيد گفتگو کے ليے اس وقت بي بي سي کے کراچي سٹوڈيو سے روزنامہ ڈان سے وابستہ سينئير صحافي عباس جلباني ہمارے ساتھ براہ راست موجود ہيں۔ جلباني صاحب

سب سے آخر میں دیکھیے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء۔