بدھ تین اپریل کا سیربین

بدھ تین اپریل کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحہ پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر ہوتا ہے۔

کیا جمہوریت پاکستان کے لیے درست نظامِ حکومت نہیں؟

برٹش کونسل کے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر نوجوان جمہوریت کو پاکستان کے لیے درست نظامِ حکومت تصور نہیں کرتے ۔

نوجوان ملک میں جاری انتخابی عمل کو کس نظرسے دیکھتے ہیں، ہماری نامہ نگار صبا اعتزاز نے يہي جاننے کي کوشش کي

اسی حوالے سے يوتھ پارليمنٹ کے رکن حشام ملک سے گفتگو اور اس کے بعد اسلام آباد اسٹوڈيو سے براہ راست شامل ہونے والے فصيح ذکاء کی خصوصی بات چیت بھی اس حصے میں شامل ہے جو برٹش کونسل کي ٹاسک فورس ميں شامل تھے جس نے يہ سروے کيا۔

آخر میں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے آنے والی آپ کی آراء۔

انتخابات میں قبائلی علاقوں کی پہلی خاتون امیدوار

قبائلی علاقوں سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون امیدوار گيارہ مئي کے انتخابات میں عام نشِست سے حصہ لے رہی ہیں۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی بادام زری ایک ایسے علاقے سے الیکشن لڑ رہی ہیں جہاں فرسودہ قبائلی روایات کے باعث خواتین کو بہت سي معاشرتي پابنديوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

باجوڑ ایجنسی سے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ

اس کے بعد دیکھیے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جاري تناؤ میں مزید اضافے کے بارے میں رپورٹ عارف شميم کی زبانی۔

اسی طرح اس حصے میں شامل ہے کہ شام کی خانہ جنگی میں اب تک ستّر ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر لوگ اب مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں۔ کئي لوگوں کے جسماني اعضاء يا تو کٹ گئے ہیں یا پھر وہ ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے کے سبب معذور ہوئے ہیں۔ متعدِد زخمیوں کو علاج کے لیے سرحد پار شِمالی اردن لیےجایا جاتا ہے۔تفصیل نصرت جہاں کی زبانی

پاکستان پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم کیسے چلائے گی؟

سیکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی نے گڑھی خدا بخش میں چار اپریل کو ذوالفقار بھٹو کی برسی کی تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔ پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھي انہی خدشات کے پيش نظر جماعت کی انتخابی مہم اب نہیں چلائیں گے۔

طالبان اور شدت پسندوں کي جانب سے ملنے والی دھمکيوں کا آئندہ انتخابات میں پی پی پی کے ووٹ بینک پر کوئی اثر پڑے گا؟ کراچی سے سبین آغا کی رپورٹ

اسی حوالے سے بي بي سي کے کراچي سٹوڈيو میں موجود روزنامہ ڈان سے وابستہ سينئير صحافي عباس جلباني سے گفتگو بھی اسی حصے میں شامل ہے۔

سب سے آخر میں دیکھیے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء۔

کلک

اس کے بعد شامل ہے ہفتہ وار سلسلہ کلک۔

ایک گولے کے کمال سے فلم انڈسٹری میں بہت آسانی پیدا ہو رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس تحفہ سے بےحد فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ جس کے نتیجہ میں شاید یہ جاننا مشکل ہو گیا ہے کہ اصل اداکار کون ہے اور نقل کرنے والا کون سا ہے۔ تفصیل دیکھیے نوشین عباس کے ساتھ

اسی بارے میں