اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ

پاکستان کے سابق فوجي صدر پرويز مشرف کو اب اُنہيں عدالتوں کا سامنا ہے جن کے ججوں کو انھوں نے چند برس پہلے پابندِ سلاسل کر ديا تھا۔ سپریم کورٹ نے اُن کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست کي سماعت کے دوران انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ پرویز مشرف ملک سے باہر جانے نہ پائيں۔ اسلام آباد ميں نامہ نگار ارم عباسی نے سابق فوجی صدر کو درپیش قانونی چيلنجز اور ان کے سبب اُن کی سیاست پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا ہے۔