اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جمعہ بارہ اپریل کا سیربین، حصۂ دوم

اس حصے میں پہلے شامل کی گئی دلی سے سہیل حلیم کی رپورٹ جنہوں نے بھارت میں جاری سزائے موت کے قانون پر بحث کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جہاں بھارتي سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ رحم کیی درخواست پر صدرِ جمہوریہ کی جانب سے فیصلہ کرنے میں تاخیر کی بنیاد پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

اس کے علاوہ سابق برطانوی وزیرِ اعظم مارگریٹ تھیچر کے جنازے کی رسومات میں شرکت کے لیے کم از کم دو ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ تفصیل سنیئے عارف شمیم سے

ورلڈ بينک نے کہا ہے کہ صومالي قذاقوں کے خطرے سے نمٹنے کے ليے ضروري ہے کہ صرف بحري جہازوں کي سکيورٹي پر توجہ دينے کے بجائے خشکي پر اس کاروبار سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف بھي کارووائي کي جائے۔ پاکستانی بحریہ کو بھي ان قذاقوں سے خطرہ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اسلحے اور منشیات کی سمگلنگ اور اندرون ملک بحریہ کی تنصیبات پر حملے بھي بحريہ کو درپيش مسائل ميں شامل ہیں۔ پاکستانی بحریہ کو درپيش ممکنہ خطرات کے بارے ميں دیکھیے کراچی سے سبین آغا کی رپورٹ