اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر پندرہ اپریل کا سیربین، حصۂ اول

پاکستان ميں انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والے غير سرکاري ادارے فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک يعني فيفن کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار آٹھ کے اتنخابات کے دوران ملک بھر میں پانچ سو چونسٹھ پولنگ سٹیشن ایسے تھے جن میں کسی ایک خاتون نے بھی اپنا حقِ رائے دھي استعمال نہیں کیا يا اُنہيں کرنے نہيں ديا گيا۔

اس حوالے سے دیکھیے اہم اعدادوشماراور اس کے بعد نامہ نگار شمائلہ جعفری کی رپورٹ جس میں وہ ايسے ہي کچھ علاقوں ميں گئيں اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ اب وہاں خواتین ووٹرز کے ليے صورتحال کیسی ہے۔

عوامي نيشنل پارٹي بھي کچھ علاقوں ميں ايسے معاہدوں ميں شامل رہي ہے جن کے ذريعے دو ہزار آٹھ کے انتخابات کے دوران خواتين کو ووٹ ڈالنے سے روکا گيا۔ اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سينيٹر زائد خان سے خصوصی گفتگو بھی اسی حصے میں شامل ہے۔

اس کے بعد دیکھیے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء۔