اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر پندرہ اپریل کا سیربین، حصۂ دوم

بی بی سی نے اپنا وہ پینوراما پروگرام نشر نہ کرنے سے انکار کر دیا ہے جس میں شمالی کوریا کی خفیہ فلمبندی کی گئی ہے۔ بی بی سی پر یہ تنقید کی جا رہی ہے کہ اس پروگرام کے نشرہونے سے لندن سکول آف اکنامکس کے ان طالبِ علموں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی تھیں جو اس سفر پر ساتھ تھے۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ اس فلم کے بنانے میں عوام کي کافي دلچسپی ہے اور طالبِ علموں کو اس کے خطرات سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

اس کی تفصیل عارف شمیم کی رپورٹ میں جس کے بعد شامل ہیں مزید عالمی خبریں۔

اس کے بعد دیکھیے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم نے افعانستان کے قدیم شہر غزنی کو اسلامی ثقافت کا ایشیائی شہر قرار دیا ہے۔ غزنی کے تاریخی مقامات کو سیاحوں کے لیے بحال کیا جائے گا لیکن سکیورٹی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

تفصیل سنیے ہارون رشید کی زبانی۔

پاکستان میں انتخابات کی تیاریوں میں سابقہ حکومت کی کارکردگی پر اٹھائے جانے والے سوالات میں سے ایک چبھتا ہوا سوال اقلیتوں پر بڑھتا ہوا تشدد اور اس معاملے میں حکومت کی بے بسی پر بھی اٹھایا جاتا ہے۔ قتل و اغوا کے ان گنت واقعات کا سامنا کرنے والی اقلیتوں میں سے ایک سکھ برادری بھی ہے جس نے اس ہفتے بیساکھی کے پہلے میلے کا انعقاد کیا۔ لیکن دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک سیاسی جیالے نے سیاست کو ترک کر کے اب اقلیتوں کی سیوہ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیل جانییےنامہ نگار صباء اعتزازکی اس رپورٹ میں ـ