اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیر پندرہ اپریل کا سیربین، حصۂ سوم

بلوچستان سے گزشتہ دس سالوں میں کئی سو لوگ لاپتہ ہوئے، جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بھی قائم ہے، سپریم کورٹ بھی ان مقدمات کی سماعت کر رہا ہے۔ اس کے باوجود لوگوں کی جبری گمشدگی اور مسخ شدہ لاشیں ملنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو بھی ان سوالات کا جواب دینا پڑ رہا ہے، لیکن کیا بلوچستان میں آنے والی حکومت ان واقعات کو روک پائیگی۔

اس حوالے سے دیکھیے کوئٹہ سے ریاض سہیل کی رپورٹ۔

اسي موضوع پر مزيد بات کرنے کے ليے سٹوڈیو میں موجود تھے بی بی سی اردو کے سربراہ عامر احمد خان۔

سب سے آخر میں دیکھیے آپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء۔