جمعہ انیس اپریل کا سیربین

جمعہ انیس اپریل کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحہ پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر ہوتا ہے۔

بوسٹن میں سکیورٹی آپریشن

امريکی شہر بوسٹن ميں جمعے کے دن ایک بڑا سکيورٹي آپريشن شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔ حکام کے مطابق دو سگے بھائي بوسٹن میراتھن پر ہونے والے بم دھماکوں کے ذمہ دار ہيں اور ان ميں سے ايک جمعے کی صبح پوليس کارروائي کے دوران مارا گيا۔ دونوں بھائیوں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان دونوں کا تعلق روسي جمہوريہ چیچنیا سے ہے۔ تفصيل سنيے عارف شميم سے۔

امریکہ کی تازہ ترين صورتحال جاننے کے ليے نيو يارک سے براہ راست پروگرام میں شامل تھے صحافي سليم رضوي۔

سب سے آخر میں شامل کی گئیں سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء

پرویز مشرف سے تفتیش

پاکستان کے سابق فوجي صدر جنرل پرويز مشرف کو اُنہيں ججوں کا سامنا ہے جو ماضي ميں اُن کے اقدامات کا ہدف رہے تھے۔ ملک کي تاريخ ميں يہ پہلي مرتبہ ہے کہ کوئي سابق آرمي چيف عدالتوں اور تھانوں کے چکر کاٹ رہا ہو۔ جنرل صاحب کو اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے دو دن کے ’ٹرانزٹ ریمانڈ‘ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے اور انہیں تفتیش کے لیے اسلام آباد پولیس کے ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات نامہ نگار عنبر شمسي کی رپورٹ میں۔

اس کے بعد دیکھیے جنرل مشرف کے قريبي ساتھي ميجر جنرل ريٹائرڈ راشد قریشی اور اخبار ايکسپريس ٹريبيون کے مدير ايم ضياء الدين سے گفتگو۔

اس حصے کے آخر میں بھی شامل کی گئیں سوشل میڈیا پر آنے والی آپ کی آراء

بحرین میں مظاہرے اور عالمی خبریں

اس حصے میں شامل کی گئیں عالمی خبریں جن میں شامل ہیں بحرین میں فار مولا ون ریس کے حوالے سے جاری احتجاج برسلز میں کوسووو اور سربیا کے درميان خطۂ بلقان میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کے بارے میں خبریں۔

اسی حصے میں شامل ہے بلوچستان کے علاقے ماشکيل ميں گزشتہ منگل کو آنے والے زلزلے کے متاثرین کے بارے میں بی بی سی کے نامہ نگار شاہ زیب جیلانی کی ماشکیل سےرپورٹ۔

پاکستان ميں صاف شفاف انتخابات کا انعقدا ہميشہ ايک چلينج رہا ہے۔ ماضي ميں تقريباً تمام انتخابات ميں دھاندليوں اور بدعُنوانيوں کے الزامات لگتے رہے ہيں۔

انتخابي عمل پر نظر رکھنے کے ليے دنیا بھر سے مبصرين پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہيں۔ یہ مبصرین انتخابی عمل کی نگرانی کیسے کریں گے، یہ بتا رہے ہیں اسلام آباد سے ہمارے نامہ نگار محمود جان بابر۔

’تو پھر چلیں‘

اگر آپ ایک فقیر یا ولی اور پاگل يا مجذوب میں فرق کرنا چاہتے ہيں تو اس کے ليے آنکھ نہیں نگاہ چاہئیے۔ آج وسعت اللہ خان ایک ایسے مجذوب کو ڈھونڈنے نکلے ہیں جو اب اس دنیا میں ہيں ہی نہیں۔ تو پھر چلیں۔۔۔۔

اسی بارے میں